Maktaba Wahhabi

32 - 222
جائے گی تو ضرور پوچھے گا کہ بیت اللہ کی ایک نماز کے ثواب سے جو ایک لاکھ ہے خروج کی نماز کا ثواب اس قدر کیو ں بڑھ گیا ہے وہ فوراً کہدے گا(ان ھذا الا کذب مبین)نہیں یہ مگر ظاہر جھوٹ،اور اگر کسی عرب سے کہا جائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ قبر سے نکلا تو نوے ہزار آدمیوں نے اس کی زیارت کی یہ سن کر وہ فوراً یہ کہنے پر مجبور ہوجائے گا(مایقول ہذا الا افاک اثیم)یہ بات کہنے والا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت بڑی تہمت لگانے والا گنہ گار ہے یہی وجہ ہے جماعت تبلیغ پر حکومتی سطح پر بلا د عرب میں سے مملکت عربیہ سعودیہ میں پابندی لگی ہے ’’القول البلیغ‘‘ کے مؤلف نے اپنی ا س کتاب میں ببانگ دہل اعلان فرمایا ہے کہ تبلیغی جماعت گمراہ اور بدعتی جماعت ہے یہ جماعت اس طریقے پر نہیں جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہ تھے یہ جماعت صوفیاء کے طریقہ و منہج پر چلتی ہے جو بدعت ہے سعودی عرب کے مفتی اعلٰی شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ نے بھی اس جماعت کو بدعتی جماعت قرار دیا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ تبلیغی جماعت خروج پر ایمان رکھتی ہے جماعت کے اصولوں میں سے خروج بڑا اصول ہے کوئی عالم کوئی مسلمان اپنے علاقے میں رہ کر دین کا کام نہیں کرسکتا اس کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ اپنے گاؤں اپنے محلے میں رہ کر دین کی تبلیغ کرے بلکہ اس پر خروج فرض ہے جماعت کے بانی نے اس خروج کی فرضیت قرآن کریم کی اس آیت سے نکالی ہے﴿کنتم خیرا مۃ اخرجت للناس تامرون بالمعروف وتنہون عن المنکر﴾(النساء:۱۱۰)یعنی تم ایک افضل امت ہو جو لوگوں کے لئے نکالی گئی تم نیکی کا حکم کرتے ہو برائی سے روکتے ہو اخرجت کا معنی انہوں نے گھر سے نکالی گئی کیا ہے چونکہ یہ
Flag Counter