Maktaba Wahhabi

203 - 418
’’اور (اے نبی) اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہو جائیں اور اللہ پربھروسا رکھیں۔ بے شک وہی خوب سننے والا ہے، خوب جاننے والا ہے۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ کا ایک فرمان عالی شان یہ بھی ہے: ’’اور اگر آپ کو کسی قوم کی طرف سے خیانت(بدعہدی)کا خوف ہو تو برابری(کی سطح) پر ان کا عہد ان کے منہ پر دے ماریں۔بے شک اللہ خیانت(بد عہدی) کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘[2] عمومی دفاع سے متعلق آیات میں اللہ تعالیٰ کا ایک حکم یہ ہے: ’’اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو(جہاد کرو) جو تم سے لڑتے ہیں اور تم زیادتی نہ کرو۔ بے شک اللہ زیادتی کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘[3] فیصلہ کرنے کے متعلق آیات میں اللہ تعالیٰ کا ایک فرمان یہ ہے: ٥٨﴾ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا Ě
Flag Counter