Maktaba Wahhabi

211 - 418
’’اور میں نے جن اور انسان اسی لیے تو پیدا کیے ہیں کہ وہ میری ہی عبادت کریں۔‘‘[1] نیز فرمایا: ’’کہہ دیجیے: اے لوگو ! بے شک میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں۔‘‘[2] ٭ بہ ا عتبار موضوع : یہ شریعت و قانون ہر چیز کے لیے ہے ، یہ تمام لوگوں اور تمام اشیاء کے لیے نیز ان کی ہر حالت کے لیے ہے۔ قرآنی شریعت نے مردوں کے حقوق بھی مقرر کیے ہیں اور مرنے کے بعد جو حرمت ہے اس کی پاسداری بھی کی ہے ۔اس نے جانوروں سے شفقت، نرمی اور رحم و کرم کا برتاؤ کرنے کا حکم دیا ہے، نیز نظامِ حکومت،معاشرے حتیٰ کہ پوری کائنات اور مخلوقات کا خیال رکھا ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’ہم نے کتاب میں کوئی چیز نہیں چھوڑی (جس کا ذکر نہ کیا ہو)۔‘‘ [3] قرآنی شریعت کادوام عظیم قرآنی شریعت اس اعتبار سے بھی ممتاز ہے کہ یہ اس وقت تک قائم رہے گی جب اللہ تعالیٰ زمین کا اور جو کچھ اس کے اوپر ہے اس کا وارث بن جائے گا، لہٰذا کوئی ترمیم اس کے قریب پھٹک سکتی ہے نہ اس میں کوئی تبدیلی ہو سکتی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ قرآنی شریعت اپنے احکام میں نرم اور لچک دار ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے اصولوں میں بڑی مضبوط
Flag Counter