Maktaba Wahhabi

304 - 418
قرآن کریم سن کر دل کی دھڑکن تیز ہو جانا حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز مغرب میں سورئہ طور کی تلاوت کرتے ہوئے سنا۔ جب آپ اس آیت پر پہنچے تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میرا دل ابھی پرواز کر جائے گا: ٣٦﴾ أَمْ عِندَهُمْ خَزَائِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ الْمُصَيْطِرُونَ Ě ’’کیا وہ بغیر کسی خالق کے پیدا کیے گئے ہیں، یا وہ (خود اپنے) خالق ہیں؟ کیا انھوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیاہے؟ بلکہ وہ یقین نہیں رکھتے۔ کیا ان کے پاس آپ کے رب کے خزانے ہیں یا وہ (ان کے) داروغہ ہیں؟‘‘[1] ان کا دل کیوں پرواز نہ کرتا؟ اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں کیونکہ قرآن کی اثر انگیزی بڑی زبردست ہے۔ بھلا یہ اثر انگیزی کیسے نہ ہو؟ اگر اس قرآن کریم کو پہاڑ پر نازل کر دیا جاتا تو وہ بھی لرز جاتا اور اللہ کے خوف سے ریزہ ریزہ ہو کر بکھر جاتا۔
Flag Counter