Maktaba Wahhabi

237 - 418
قرآنی قصص و واقعات کی عظمت اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ماضی کی قوموں کے جو احوال اور واقعات بیان فرمائے ہیں وہ دراصل اللہ تعالیٰ کا ایک نہایت بابرکت طریقہ ہے۔ یہ واقعات سابقہ قوموں کے تجربات کا خلاصہ ہیں ۔ جب بھی کسی امت یا گروہ نے اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کو پامال کرکے عذاب الٰہی کو دعوت دی تو سنت الٰہی کے جاری ہونے کی شرط پوری ہو گئی۔ ماضی میں امتوں کی نافرمانیوں اور سنت الٰہی کے اجرا کی شرط پوری ہونے ہی سے یہ واقعات جنم لیتے رہے ہیں ۔ یہ بابرکت قرآنی قصص و واقعات حقیقی ہیں۔ ان واقعات سے متعلق لوگوں نے اپنی اپنی زندگی اسی طرح بسر کی جس طرح قرآن کریم میں بیان کی گئی ہے۔ قرآن کریم ان امتوں کے طرزِ عمل اور انجام کے بارے میں جو کچھ بیان فرماتا ہے وہ درحقیقت غور و فکر اور عبرت پذیری کی دعوت ہے۔ ان میں سے بعض امتوں کو ایمان اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی وجہ سے جو برکت، عزت اور نصرت نصیب ہوئی وہ بذات خو داللہ رب العزت کے احکام ماننے کی ترغیب ہے۔ اور وہ لوگ جو صراط مستقیم سے ہٹ گئے، قرآنی قِصص میں ان کی تنگی اور ذلت و خواری کی زندگی عبرت حاصل کرنے کا سبق ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter