Maktaba Wahhabi

202 - 418
(یہ چھوڑا ہوا مال) تھوڑا ہو یا زیادہ، اس میں ہر ایک کا مقرر کیا ہوا حصہ ہے۔‘‘[1] قابل تعزیر جرائم سے متعلقہ آیات میں سے ایک فرمان الٰہی یہ ہے: ’’اور ہم نے( تورات میں) ان کے لیے لکھ دیا تھا کہ بے شک جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ، اور ناک کے بدلے ناک، اور کان کے بدلے کان، اور دانت کے بدلے دانت، اور تمام زخموں کا قصاص ہے، پھر جو شخص اسے معاف کر دے تویہ اس کے لیے(گناہوں کا) کفارہ ہے ،اور جو لوگ اللہ کے نازل کیے ہوئے احکام کے مطابق فیصلے نہ کریں وہی ظالم ہیں۔‘‘[2] حدود کی آیا ت میں اللہ تعالیٰ کاایک فرمان یہ ہے: ’’اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں، پھر وہ چار گواہ نہیں لاتے، تو تم انھیں اسّی کوڑے مارو، اور تم ان کی گو ا ہی کبھی قبول نہ کرو، اور یہی لوگ نافرمان ہیں۔‘‘[3] معاہدوں کے متعلق آیات میں سے اللہ تعالیٰ کا ایک فرمان یہ ہے:
Flag Counter