Maktaba Wahhabi

337 - 418
قرآن کریم اپنے پیروکاروں کے لیے سرمایۂ حیات ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اے ایمان والو! تم اللہ اور اس کے رسول کا کہنا مانو جب وہ تمھیں اس (امر) کی طرف بلائیں جو تمھیں زندگی بخشتا ہے۔‘‘[1] پس اللہ اور اس کے رسول کی بات قبول کرنے سے راحت بخش اور پاکیزہ زندگی نصیب ہوتی ہے۔ جس شخص کو اللہ اور اس کے رسول کا کہنا ماننے کی نعمت میسر نہ ہو اس کی کوئی زندگی نہیں ہے، بلاشبہ ایسے فرد کی زندگی چوپائے کی سی زندگی ہے۔ اس صورت میں اللہ اور اس کے رسول کے نافرمان اور حقیر ترین جانور کے مابین بہیمانہ زندگی ایک مشترک چیزہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان﴿لِمَا یُحْیِیکُمْ﴾ کے بارے میں قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’یہ زندگی بخشنے والی چیز قرآن کریم ہی ہے۔ اس میں دنیا و آخرت کی باوقار زندگی، اعتماد، بھروسا، نجات اور عصمت ہے۔‘‘
Flag Counter