Maktaba Wahhabi

330 - 418
انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’(اے نبی!) کہہ دیجیے: یہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے (نازل ہوا) ہے، لہٰذا (لوگوں کو) چاہیے کہ وہ خوش ہوں۔ یہ ان چیزوں سے بہت بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔‘‘[1] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ﴿ فَضْلِ اللّٰہِ ﴾سے مراد یہ قرآن کریم ہے اور ﴿وَرَحْمَتِہٖ ﴾ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمھیں قرآن کریم کا اہل قرار دیا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ نے قرآن جیسی نعمت جلیلہ پر خوشی منانے کا حکم دیا ہے کیونکہ یہ کتا ب مقدس ہدایت اور دین حق لے کر آئی ہے اور ہمیں دین حق مرحمت فرمانا ہم پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا فضل وکرم اور احسانِ عظیم ہے، لہٰذا اس کے برعکس دولت قرآن کے آگے سونے چاندی کی چمک دمک اور دنیاوی مال و متاع کی کیا حقیقت ہے؟ یقینا مال و دولت جمع کرنے کے مقابلے
Flag Counter