Maktaba Wahhabi

121 - 418
قرآن کے اسماء و صفات کی عظمت اللہ تعالیٰ نے اپنی عظیم کتاب کو کئی رفیع الشان ناموں سے موسوم اورنہایت جلیل القدر صفات سے متصف کیا ہے۔ یہ اسماء اور صفات قرآن کے شرف اوراس کے مقام و منزلت کے اعتبار سے پورے قرآن کریم کے عین مطابق اور شایانِ شان ہیں کیونکہ اسماء و صفات کی کثرت موسوم اور موصوف کے شرف پر دلالت کرتی ہے، نیز یہ کثرت اس امر کی بھی دلیل ہیں کہ تمام نفع بخش علوم اوردنیا و آخرت کی بھلائی والے فنون کی بنیاد یہی قرآن کریم ہے۔ چنانچہ ہم پر واجب ہے کہ جب ہم قرآن کریم کی تلاوت کریں اور اس کے معانی پر غور کریں تو ہم ان اسماء، صفات اورامتیازی علامات پر بھی نگاہ رکھیں اور جوآیات یہ علامات نمایاں کرتی ہیں ان کا دیر تک بغور مطالعہ کریں تاکہ ہم حتی المقدور ان اسماء و اوصاف کے مفاہیم کی گہرائی تک پہنچ سکیں اگرچہ ان کی وسعت کا ادراک انسانی بصیرت کے ذریعے سے ناممکن ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر اس کے کلام کو جاننے والا کوئی نہیں۔ کتاب اللہ کی توصیف کرنے والوں نے جتنا بھی مبالغہ کیا ہے اورجن امور پر قرآن کریم مشتمل ہے، ان کے اوصاف کے بیان میں جس قدر بھی تنوع اور بوقلمونی پیدا کی ہے، رب کائنات کی قسم! اللہ تعالیٰ ان سب
Flag Counter