Maktaba Wahhabi

323 - 418
راہ راست کی رہنمائی کرنے والا اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’بے شک یہ قرآن وہ راہ بتاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے۔‘‘[1] ’’اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں یہ واضح فرمایا ہے کہ بلاشبہ قرآن کریم تمام آسمانی کتابوں سے زیادہ عظیم، سب سے زیادہ جامع اور اللہ رب العالمین کی طرف سے سب سے آخر میں نازل ہونے والا بے مثل کلام ہے﴿یَھْدِی لِلَّتِی ھِیَ أَقْوَمُ﴾ یعنی قرآن کریم اس راہ کی طرف رہبری کرتا ہے جو سب سے زیادہ راست، سب سے زیادہ انصاف والی اور سب سے زیادہ صحیح ہے… اس آیت عظیمہ میں اللہ تعالیٰ نے وہ سب کچھ اجمال کے ساتھ بیان فرما دیا ہے جو بہترین، نہایت عدل پر مبنی اور سب سے صحیح راستے یعنی صراط مستقیم کی طرف رہبری کے بارے میں قرآن کریم میں وارد ہوا ہے۔ اگر ہم اس آیت کریمہ کی تفسیر و تفصیل سے پوری آگہی
Flag Counter