Maktaba Wahhabi

183 - 418
خاندان کی تشکیل اور عورت سے انصاف کے تقاضے پورے کرنا ٭ خاندان کی تشکیل : قرآن کریم نے جن عظیم مقاصد کو اپنا ہدف ٹھہرایا ہے ان میں سے ایک ہدف صالح خاندان کی تخلیق بھی ہے۔ صالح خاندان اچھے اور سلجھے ہوئے معاشرے کی بنیادی اینٹ اور ایک سلجھی ہوئی قوم کے بار آور نخل کا بیج اورگٹھلی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ خاندان کی تشکیل کی بنیاد شادی ہے۔قرآن نے آسمانوں اور زمین وغیرہ کی تخلیق کے مانند شادی کو بھی اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی قرار دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور(یہ بھی) اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمھارے لیے تمھاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمھارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی۔ بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔‘‘[1] اس آیت کریمہ نے ان تین ستونوں کی نشاندہی کر دی ہے جن پر ازدواجی زندگی قائم ہوتی ہے اور وہ تین ستون سکون،محبت اور رحمت ہیں۔ قرآن عظیم نے میاں بیوی کے درمیان رابطے کو ﴿مِیثَاقًا غَلِیظًا﴾ ’’پختہ عہد‘‘ سے موسوم کیا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے واضح ہے:
Flag Counter