Maktaba Wahhabi

366 - 418
تلاوت قرآن نہایت نفع بخش تجارت ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ٢٩﴾ لِيُوَفِّيَهُمْ أُجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِ ۚ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ Ě ’’بلاشبہ جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انھیں دے رکھا ہے، اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں، وہ ایسی تجارت کی امید رکھتے ہیں جو ہرگز تباہ نہ ہو گی۔ تاکہ وہ (اللہ تعالیٰ) انھیں ان کے اجر پورے دے، اور انھیں اپنے فضل سے زیادہ دے۔ بے شک وہ بہت بخشنے والا، نہایت قدردان ہے۔‘‘[1] یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم پڑھنے والوں کی شان دار تعریف و توصیف ہے۔ امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’یہ قرآن کریم کا علم رکھنے، اس پر عمل پیرا ہونے اور اس کی قراء ت کرنے والوں کی آیت ہے۔‘‘[2] پس یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے قرآن عظیم کی تلاوت کرنے والوں کی ستائش اور تعریف ہے کہ وہ تلاوت قرآن کا تسلسل قائم رکھتے ہیں اور اس پر مداومت اختیار کرتے ہیں۔ وہ قرآن کریم کے الفاظ پڑھ کر اس کی تلاوت کرتے ہیں اور پھر اس کے معانی پر غور و فکر
Flag Counter