Maktaba Wahhabi

56 - 418
قرآنِ کریم کا تعارف ’’قرآن‘‘ کے اصطلاحی معنٰی علماء نے قرآن کی جو اصطلاحی تعریف بیان کی ہے اس سے اس کے معنی واضح اور اس کا امتیاز نمایاں ہوجاتا ہے۔ وہ تعریف حسبِ ذیل ہے: ((كلام اللّٰه المنزل على رسوله المُعْجز بألفاظه ومعانيه المتعبد بتلاوته، المكتوب في المصاحف، المنقول عنه بالتواتر)) ’’اللہ تعالیٰ کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کردہ اللہ تعالیٰ کا کلام جو الفاظ کے اعتبار سے معجز، یعنی اپنی نظیر پیش کرنے سے عاجز کردینے والاہے ، اس کی تلاوت کے ذریعے سے عبادت کی جاتی ہے ، وہ مصاحف میں تحریر شدہ اور تواتر کے ساتھ منقول ہے۔‘‘[1] اس تعریف کے بیان سے علماء کا مقصداُن حدود و قیود کا تعیّن ہے جن سے ایک طرف قرآن کا معنی اورمطلب واضح ہوجائے اوردوسری طرف کوئی اور کلام اس میں شامل نہ ہوسکے۔
Flag Counter