Maktaba Wahhabi

328 - 418
قرآن کریم ہر چیز کا بیان ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور ہم نے آپ پر ہر چیز کو کھول کر بیان کرنے والی یہ کتاب نازل کی ہے۔‘‘[1] حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((وقَدْ بَيَّنَ لَنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ كُلَّ عِلْمٍ، وَكُلَّ شَيْءٍ.)) ’’بے شک قرآن کریم میں ہمارے لیے ہر علم اور ہر چیز کھول کر بیان کر دی گئی ہے۔‘‘[2] پس حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مصداق قرآن کریم نے دنیا کے کثیر علوم کا صراحتاً، ضمناً، اشارۃً یا تلمیحاً احاطہ کر رکھا ہے۔ انسان، حیوان، نباتات، اشجار، اثمار، زمین، سمندر، فضا، افلاک، زمینی اور کائناتی مظاہر وغیرہ کے متعلق علوم میں مسلسل علمی تحقیقات ہوتی چلی آ رہی ہیں اور یہ علمی تحقیقات تسلسل سے ایسے جدید اور اہم انکشافات کر رہی ہیں جنھیں
Flag Counter