Maktaba Wahhabi

325 - 418
ایک بابرکت کتاب اللہ تعالیٰ نے چار مقامات پر اپنی کتاب عظیم کو (مبارک) یعنی ’’بابرکت‘‘ سے متصف قرار دیا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور یہ کتاب(قرآن مجید)، ہم نے اسے نازل کیا ہے۔ یہ برکت والی، تصدیق کرنے والی ہے اس کتاب کی جو اس سے پہلے آئی تھی۔‘‘[1] فرمان الٰہی ہے: ’’اور یہ (قرآن) ایک عظیم کتا ب ہے۔ ہم نے اسے نازل کیا ہے۔ (یہ) برکت والی ہے، پس تم اس کی پیروی کرو اور پرہیز گاری اختیار کرو، تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔‘‘[2] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور یہ (قرآن) بابرکت ذکر ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے۔ کیا پھر تم اس کے منکر ہو؟‘‘[3] اللہ تعالیٰ کا ارشاد عالی ہے:
Flag Counter