Maktaba Wahhabi

65 - 418
قرآن، تمام جہانوں کے رب نے نازل فرمایا ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ١٩٢﴾ نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ Ě ’’اور بلاشبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل کردہ ہے۔ اسے روح الامین (جبریل) لے کر نازل ہوا۔‘‘[1] اللّٰه جَلَّ جَلَالُہ نے قرآن کریم نازل فرمانے کی نسبت اپنی طرف صرف اسی آیت میں نہیں کی بلکہ پچاس یا اس سے بھی زیادہ آیتوں میں کی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کریم کا نزول اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی عنایت اور بے مثال مہربانی ہے۔ یہ تصور انسان کے جذبات میں ہلچل پیدا کرتا اور وجدان کو متحرک کرتا ہے، نیز قرآن کریم سنتے وقت اللہ کی جلالت و ہیبت طاری کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ یہ قرآن بڑی حکمت والی اور باخبر ہستی کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اوراللہ کا کلام ہے ۔ کلام کرنے والے کا حسنِ کمال، کلام کی سچائی کی دلیل ہوتا ہے۔ اس طرح اس کی عظمت و رفعت کی شان بھی واضح ہوتی ہے کیونکہ اسے نازل فرمانے والا بڑی عظمتوں والا ہے، مزید برآں قرآن کے شرف، اس کی قدرو منزلت اور عظمت ہی کی وجہ سے امت مسلمہ کی شان بلند ہوتی ہے۔[2] نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
Flag Counter