Maktaba Wahhabi

113 - 418
فرانسیسی محقق کاؤنٹ ہنری دی کاسٹری کاؤنٹ ہنری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناخواندگی اور قرآنی اعجاز کے مابین پائے جانے والے تضاد پراظہار تعجب کرتے ہوئے کہتے ہیں:’’ بلاشبہ عقل یہ بات تسلیم کرنے میں مترددہے کہ ایک ان پڑھ انسان کے لبوں سے قرآنی آیات کا صدور و ظہور ہو،جبکہ سارا مشرق اعتراف کرتا ہے کہ لفظی اور معنوی لحاظ سے قرآنی آیات جیسا کلام لانا محال ہے ۔پوری بنی نوعِ انسان اس جیسا کلام لانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔‘‘[1] جیمز مچنز جیمز مچنز کہتے ہیں:’’بلاشبہ قرآن کریم دنیا بھر میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ قرآن حفظ کرنے میں سب سے آسان اور اپنے (قرآن کے) او پر ایمان لانے والے شخص کی روز مرہ زندگی پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی کتاب ہے۔یہ عہد نامہ قدیم(تورات اور دیگر صحائف) کی طرح طویل نہیں ہے ۔یہ ایسے نفیس اور بلندپایہ اسلوب میں لکھی گئی ہے جو شعر کی نسبت نثر کے زیادہ قریب ہے۔ اس کی خصوصیات میں سے ایک خاص خوبی یہ ہے کہ اسے سننے سے دل ڈرتے ہیں، گڑ گڑاتے ہیں اور جذبۂ ایمانی میں اضافہ ہوتا ہے۔‘‘[2] عیسائی عرب محقق نصری سلہب نصری سلہب نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر جمیل کرتے ہوئے کہتے ہیں:’’آپ پڑھ سکتے تھے نہ لکھ
Flag Counter