Maktaba Wahhabi

296 - 418
طریقوں اور مدعوین کے دلوں پر اس کے اثرات کی مثالیں پیش کرتے ہیں: [1] سفر حج میں قرآنی آیات سنا کر دعوت اسلام دینا حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ بنفس نفیس عرب قبائل کے سامنے دعوتِ اسلام پیش کریں تو اس حکم کی تعمیل کے لیے آپ مجھے اور ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو لے کر نکلے حتی کہ ہم مجالس عرب میں سے ایک مجلس تک پہنچے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مجلس کو دعوت دی)… تو مفروق بن عمرو نے دریافت کیا: ’’اے قریش کے بھائی! آپ ہمیں کس چیز کی دعوت دیتے ہیں؟‘‘اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ’’کہہ دیجیے! آؤ میں پڑھ کر سناتا ہوں جو کچھ تمھارے رب نے تم پر حرام کیا ہے، یہ کہ تم اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو، اور اپنی اولاد کو تنگ دستی کے ڈر سے قتل نہ کرو، ہم تمھیں بھی اور انھیں بھی رزق دیتے ہیں، اور بے حیائی کے کاموں کے قریب نہ جاؤ، خواہ وہ ظاہر ہوں یا چھپے ہوئے ہوں، اور کسی
Flag Counter