Maktaba Wahhabi

319 - 418
عرب کے لیے بالخصوص اور پوری امت کے لیے بالعموم نعمتِ عظمٰی بلاشبہ دور جاہلیت میں عرب جہالت کی زندگی بسر کرتے تھے، ان کے عقائد، عبادات، احکام، طرز عمل اور اجتماعی نظم و نسق کے معاملات میں طرح طرح کے فسادات پھیلے ہوئے تھے۔ قرآن کریم نے پسماندگی، درماندگی، جہالت اور دیگر برائیوں کی اتھاہ گہرائیوں میں گری ہوئی اس قوم کو بزرگی، کمال اور جملہ خوبیوں کی معراج پر پہنچا دیا، پھر یہ قوم سب سے زیادہ برگزیدہ اور بہترین امت قرار پائی۔ اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو دین قیم کے ابلاغ کے لیے چن لیا اور اس قوم نے تمام امتوں کی قیادت کی۔ پس قرآن کریم خصوصی طور پر عربوں پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل و کرم ہے، بلاشبہ قرآن کریم نے جب ان کی زبان کی حفاظت کی تو درحقیقت اس نے عربوں کے وجود اور ان کی ہستی کی حفاظت کی ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ قرآن کریم کی بدولت عربوں پر فضل نہ فرماتا تو وہ بھی اسی طرح ختم اور ناپید ہو جاتے جس طرح اکثر قومیں نابود ہوگئی ہیں۔
Flag Counter