Maktaba Wahhabi

118 - 418
بلیغ عربی زبان کی کتاب ہے۔ عربی زبان کو فروغ دینے میں قرآن کریم کو بہت عظیم فضیلت حاصل ہے۔ ائمہ لغت خواہ وہ مسلمان ہوں یا عیسائی ،وہ کسی کلمے کی بلاغت اور اس کاحسن بیان جاننے کے لیے عرصۂ دراز سے قرآن کریم کی طرف رجوع کرتے چلے آرہے ہیں۔ پس مسلمانوں کو اس بات کا یقین ہے کہ لغت قرآن کی صحت، درستی اور اس میں غلطی و خطا کے احتمال کا نہ ہونا،قرآن کریم کے حتمی طور پر منزل من اللہ ہونے کی وجہ سے ہے تو مسیحی اہل لغت بھی اسے منزل من اللہ تسلیم کرنے سے قطع نظر اس کی لغت کے صحیح اوردرست ہونے کے معترف ہیں… جب بھی لغوی امور میں کوئی مشکل درپیش ہوتو وہ قرآن کریم کی صحیح لغت سے سند حاصل کرنے کے لیے اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔‘‘[1] ولیم جیفرڈی بیلگراف وہ قرآن کریم کے زوال کی تمنا کرتے ہوئے کہتا ہے:’’ جب قرآن کریم اورمکہ مکرمہ بلادعرب سے پس پردہ چلے جائیں گے تو پھر ہمارے لیے اس بات کا امکان ہے کہ عربی لوگوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی کتاب سے کٹ کر مغربی تہذیب و تمدن کے رستے پر درجہ بدرجہ گامزن دیکھیں۔‘‘[2] الجزائر کا فرانسیسی گورنر الجزائر پر ناجائز قبضے کی صد سالہ تقریب کے موقع پر فرانسیسی گورنر نے کہا:’’ جب تک الجزائری مسلمان قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور عربی زبان بولتے رہیں گے ہم ان پر غلبہ نہیں
Flag Counter