Maktaba Wahhabi

284 - 418
قرآن کریم کے ذریعے سے دعوت دینے کی اہمیت بلاشبہ قرآن عظیم نے لوگوں کے دلوں پر نسل در نسل عجیب اثر ڈالا ہے۔ قرآن کریم نے جزیرہ نمائے عرب میں عربوں کی زندگی کو جہالت سے علم میں، شرک سے توحید میں اور فرقہ بندی اور انتشار سے اجتماعیت، اتحاد اور نظم و ضبط میں لا کر اس طرح تبدیل کر دیا کہ اس کے بعد ایک تیز رو سیلاب کے مانند ان کا ریلا جزیرہ نمائے عرب کے تمام گوشوں اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا اور انھوں نے کرۂ ارض کے عظیم الشان بادشاہوں قیصر و کسرٰی کے تخت الٹ دیے، شرک اور ظلم کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں اور ہر طرف توحید، حق اور عدل کے پرچم لہرا دیے۔ لوگ اللہ تعالیٰ کے دین میں فوج در فوج داخل ہوئے۔ انھوں نے قرآن کریم کے ذریعے سے ہدایت پائی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اولین چیز جو اس تبدیلی کا سبب بنی وہ قرآن عظیم ہی کی تاثیر ہے۔ بلاشبہ جونہی عربوں نے قرآن کریم کو غور سے سنا اس نے آناً فاناً انھیں حیران کر دیا۔ ان میں وہ افراد بھی تھے جن کے سینے اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لیے کھول دیے اور ان کی بصیرت کو روشن کر دیا، اور وہ بھی تھے جن کے دلوں پر اللہ تعالیٰ نے مہر لگا دی اور ان کی آنکھوں پر پردہ
Flag Counter