Maktaba Wahhabi

199 - 418
قرآنی شریعت اور قانون سازی کی عظمت قرآن عظیم کا فیضان صحیح عقیدے اور خالق کائنات اللہ جل جلالہ کی توحید تک ہی محدود نہیں بلکہ اس میں وہ تمام امور شامل ہیں جن کی بنیاد توحید پر ہے، مثلا ً: طرز عمل اور کردار کی پاکیزگی، عقل و وجدان کی تربیت، اصلاحِ معاشرت اور عدل کے اصولوں کا نفاذو اجرا وغیرہ۔ بلاشبہ قرآن کریم ان تمام اعمال کے اصولوں پر مشتمل ہے جن کا مسلمانوں کو مکلف بنایا گیا ہے، مثلاً: مالی ، بدنی اور اجتماعی خالص عبادات۔ بلاشبہ یہ عبادات اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد اسلام کی بنیاد ہیں۔ قرآن عظیم چھ ہزار دو سو چھتیس (6236)آیات پر مشتمل ہے جو مجمل یا مفصل طور پر عبادات، عقائد، ذمہ داریوں، اصول واحکام، معاملات، امن و سلامتی اور حالت جنگ میں قوموں اور قبیلوں کے باہمی تعلقات، اصولِ جہاں بانی، قیام عدل ، اجتماعی انصاف اور اجتماعی یکجہتی کے سلسلے میں گرانمایہ احکام و ہدایات کا خزینہ ہیں۔ مزید برآں انھی آیات مقدسہ سے معاشرے کی تعمیر و ترقی اور اخلاقی ، ادبی اور علمی اعتبار سے کامل اور مثالی مسلمان بننے کی رہنمائی ملتی ہے۔
Flag Counter