Maktaba Wahhabi

215 - 418
کر دیتا ہے کہ اس کے آگے تمام نسلی، وطنی ، لسانی اور طبقاتی اختلافات اور فرقہ بندیاں معدوم ہو جاتی ہیں اور معاشرہ ایک ایسی اکائی کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس میں ایک ہی عزم و ارادہ متحرک رہتا ہے اور ایک ہی روح اس کا نظام چلاتی ہے۔ یہ روح انھیں متحد کر کے مشترکہ مقاصد حسنہ کی طرف لے جاتی ہے اور تمام انسان ایسے ہو جاتے ہیں جیسے وہ جسد واحد کے اعضاء ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے، پھر اس (اللہ) نے تمھارے دلوں میں الفت ڈال دی اور تم اس کے احسان سے بھائی بھائی بن گئے۔‘‘[1] قرآنی قانونِ عدل وانصاف اللہ تعالیٰ کے حضور تمام انسان برابر ہیں، لہٰذا قرآنی شریعت اس بنیاد پر انھیں ایک ہی نظر سے دیکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآنی قانون لوگوں کے مابین مساوات پیدا کر کے ان میں بے لاگ انصاف کے اصول قائم کرتاہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’بے شک اللہ تمھیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حق داروں کو واپس کر دو اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو۔‘‘ [2] اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ میں تمام بنی نوع انسان کے درمیان بر بنائے انصاف فیصلہ
Flag Counter