Maktaba Wahhabi

317 - 418
اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ کلام قرآن کریم کی فضیلت اور شرف و منزلت کے لیے یہ حقیقت تسلیم کرنا ہی کافی ہے کہ یہ یقینا علیم و حکیم اللہ تبارک و تعالیٰ کا کلام ہے۔ اس کا ظہور و صدور اسی کی ذات عالی سے ہوا اور اسی کے طرف یہ لوٹے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور (اے نبی!) اگر مشرکوں میں سے کوئی آپ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دیں یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے۔‘‘[1] یہ آیت کریمہ اس حقیقت کی خبر دیتی ہے کہ یہ قرآن کریم، جس کی تلاوت کی جاتی ہے، جسے سنا جاتا ہے اور جسے مصحف کی جلد کے مابین لکھا جاتا ہے، درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی کا کلام ہے نہ کہ یہ محض کلام الٰہی کی نقل اور حکایت ہے۔ اسی طرح یہ آیت کریمہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ یہ قرآن کریم بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہی نے نازل فرمایا ہے، یعنی اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے انسان سے مخاطب ہے۔
Flag Counter