Maktaba Wahhabi

110 - 418
عظمتِ قرآن ، مستشرقین کی نظر میں عظمت قرآن کے عظیم الشان دلائل میں سے ایک دلیل یہ ہے کہ قرآن کے دشمن قرآن پرایمان نہ رکھنے کے باوجود اس کی عظمت کی گواہی دیتے ہیں جیسے کہا جاتا ہے : (اَلْحَقُّ مَا شَھِدَتْ بِہِ الْأَعْدَائُ)’’حق وہ ہے جس کی گواہی دشمن بھی دیں‘‘۔یعنی جادو وہ جو سر چڑھ کے بولے۔ دورقدیم اوردور جدید کے بہت سے کافروں نے قرآن کریم سنا ہے اور جو کچھ انھوں نے سنا ہے اس پر بڑی حیرت ظاہر کی ہے ۔مختلف مواقع، جلسوں اور کانفرنسوں میں غیر مسلم سائنسدانوں سے ہونے والی گفتگو کے دوران میں غیر مسلم سائنسدانوں نے بڑی بحث و تحقیق کے بعد دریافت شدہ علمی حقائق تسلیم کیے،پھر جب انھیں بتایا گیا کہ جس نتیجے پر تم اس قدر بحث و تحقیق کے بعد پہنچے ہو، اسے قرآن کریم نے آج سے چودہ سو سال پہلے ہی صراحتًا یا اشارتاً بیا ن کردیا ہے تو وہ ہکا بکارہ گئے۔ وہ اس سلسلے میں اپنی حیرت مختلف تعبیروں میں بیان کرتے ہیں، تاہم ان سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بلاشبہ قرآن کریم کا انسانی کلام ہونا ناممکن ہے۔[1]
Flag Counter