Maktaba Wahhabi

47 - 418
مقدمہ وہ کتاب، جو ہر شک و شبہ سے بالا اور ہر نقص سے پاک ہے، قرآن عظیم ہے۔ یہ کتابِ مقدس امت ِاسلامیہ کی روح ہے، اسی میں اْمت کی زندگی، عزت اور سرفرازی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ’’اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے ایک روح (قرآن) کی وحی کی۔ آپ نہیں جانتے تھے کہ کتاب کیا ہے اورایمان کیا ہے؟ لیکن ہم نے اسے نور بنا دیا، ہم اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں اس کے ذریعے سے ہدایت دیتے ہیں۔‘‘[1] پس قرآنِ عظیم وہ روح ہے جو زندگی کی لہر پیدا کرتی اور دلوں کو بیدار اور متحرک کرتی ہے ۔ یہ کوئی مفروضہ نہیں، ایک حقیقت واقعی ہے جس کا دنیا مشاہدہ کرچکی ہے، جبکہ قرآن کے بغیر امت ِاسلامیہ محض جسد ِبے روح ہے جس میں حرکت ہے نہ حرارت، کوئی وزن ہے نہ وقار!
Flag Counter