Maktaba Wahhabi

190 - 418
’’مردوں کے لیے اس مال میں حصہ ہے جو ماں باپ اور رشتے دار چھوڑ جائیں، اور عورتوں کے لیے بھی حصہ ہے اس میں جو ماں باپ اور رشتہ دار چھوڑ جائیں ،(یہ چھوڑا ہوا مال) تھوڑا ہو یا زیادہ، اس میں ہر ایک کا مقرر کیا ہوا حصہ ہے۔‘‘[1] (7) اللہ تعالیٰ نے عورت کو حق مہر کی ضمانت دی ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو حکم دیا ہے: ’’اور عورتوں کو ان کے مہر خوشی سے دو۔‘‘[2] (8) اللہ تعالیٰ نے مردوں پر عورتوں کا مال ناحق لینا حرام قرار دیا ہے،چنانچہ فرمایا : ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تمھارے لیے حلال نہیں کہ تم عورتوں کے زبردستی وارث بن جاؤ۔‘‘[3] نیز فرمایا: ’’اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا چاہو، اور تم نے ان میں سے کسی کو بہت سا مال دیا ہو تو اس میں سے کچھ بھی واپس نہ لو، کیا تم اسے بہتان لگا کر او رکھلا گناہ کرتے ہوئے واپس لو گے؟‘‘[4] 9 عورت کے مسکن کے بارے میں مرد کی ناحق آمریت سے عورت کو آزادی اور خلاصی دی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:
Flag Counter