Maktaba Wahhabi

191 - 418
’’اور جب تم عورتوں کو(پہلی بار یا دوسری) طلاق دو، پھر ان کی عدت پوری ہونے کو ہو تو انھیں دستور کے مطابق روک لو یا انھیں دستور کے مطابق چھوڑ دو اور انھیں ستانے کے لیے نہ روکو، تاکہ تم زیادتی کرو۔ اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ یقینا اپنے آپ ہی پر ظلم کرے گا۔‘‘[1] (10) اللہ تعالیٰ نے خاوندوں کو ترغیب دی ہے کہ عورت کوطلاق دینے کے بعد اس کی نفسیاتی اور سماجی حالت کے اعتبار سے اس پر احسان کریں، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو انھیں بھی دستور کے مطابق کچھ دے دلا کر رخصت کیا جائے، (یہ) متقی لوگوں پر لازم ہے۔‘‘[2] نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ’’لہٰذا تم انھیں کچھ دے دلا کر نہایت اچھے طریقے سے رخصت کر دو۔‘‘[3] (11) مطلقہ حاملہ ہو تو اللہ نے اس کے لیے نفقہ ضروری قرار دیا ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو حکم دیا ہے:
Flag Counter