Maktaba Wahhabi

189 - 418
(4) متقی ہونے کی صورت میں اللہ تعالیٰ کے ہاں عورت کو وہی شرف و عزت حاصل ہے جو مرد کو بشرط تقویٰ حاصل ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان عالی میں اسی حقیقت کا اعلان کیا گیا ہے: ’’اے لوگو!بلاشبہ ہم نے تمھیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور ہم نے تمھارے خاندان اور قبیلے بنائے تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔بلاشبہ اللہ کے ہاں تم میں سے زیادہ عزت والا(وہ ہے جو) تم میں سے زیادہ متقی ہے۔‘‘[1] (5) خواتین کے لیے ان کے اعمال کا ثواب اسی طرح ثابت ہے جس طرح مردوں کے لیے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’پھر ان کے رب نے ان کی دعا قبول کی کہ میں تم میں سے کسی عمل کرنے والے کا عمل ضائع نہیں کروں گا، خواہ کوئی مرد ہو یا عورت، تم آپس میں ایک دوسرے کے ہم جنس ہو۔‘‘[2] (6) وراثت میں مرد کے حق کے مانند اللہ تعالیٰ نے اپنے اس فرمان میں عورت کے حق کی ضمانت دی ہے:
Flag Counter