Maktaba Wahhabi

40 - 154
زىادہ بوجھ اٹھانے والا ہے۔ ٭ جسے تىزى كے ساتھ اُچھلنے كود نے پر ناز ہو اس كے علم مىں ىہ بات ہونى چاہىے كہ كتا اور خرگوش اُچھلنے كودنے مىں اس سے كئى درجے تىز ہىں۔ ٭ جو شخص اپنى خوش الحانى پر خوش ہو اسے ىہ معلوم ہونا چاہىے كہ بہت سے پرندے اس سے زىادہ حسىن نغمہ سرا ہىں۔ آلات موسىى كى آوازىں اس كى آواز سے زىادہ مسحور كن اور لذىذ ہىں، اىسى چىز پر فخر ىا خوشى كس بنا پر ہو، جس مىں حىوانات بھى اس پر سبقت لے جاتے ہىں۔ ٭ جو شخص ذہىن وفطىن ہو، وسعت علمى سےبہرہ ور ہو اور اچھےكام سر انجام دىتاہو اسے اس بات كى خوشى ہونى چاہىے كىونكہ ان كاموں مىں فرشتے اور اچھے انسان ہى اس سے سبقت لے جاسكتےہىں۔ ٭ اللہ تعالىٰ كا ىہ فرمان ہر قسم كى خوبى پر حاوى ہے: ﴿ وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى * فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى ﴾(النازعات:40۔41) ’’ جو شخص اپنے رب كے سامنے كھڑےا ہونے سے ڈر گىا اور جس نے دل كو خواہشات سے بچالىا اس كى منزل جنت ہے۔‘‘ دل كو خواہش سےروكنےكا مطلب ہے اسےغىظ وغضب اور شہوانى مزاج سے باز ركھنا، خواہش نفس كے زمرہ مىں ىہ دونوں چىزىں آتى ہىں۔ اس كے بعد اس كے پاس قوت گوىائى كا استعمال رہ جاتا ہے ىہى چىز انسان كو حىوانات، كىڑوں مكوڑوں اور درندوں سے ممتاز كرتى ہے۔ ٭ نصىحت كے طالب صحابى رضى اللہ عنہ كو رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم كا ىہ فرماناكہ ’’ لاَ تَغْضَبْ ‘‘ ....’’ تم غصے نہ ہوا كرو۔ ‘‘ نىز آپ صلى اللہ علىہ وسلم كا ىہ فرمان كہ ’’ آدمى دوسروں كے
Flag Counter