Maktaba Wahhabi

97 - 154
٭ اىسا شخص جب دىكھتا ہے كہ لالچ اور طمع مىں فائدہ كم ہے تو وہ اس سے گرىز كرتا ہے، اور اس مىں بہادرى پىدا ہوتى ہے جو عزت نفس كا باعث بنتى ہے اور وہ بے نىازى اختىار كر لىتا ہے۔ جب كہ طمع و لالچ ان كے متضاد عادتوں ’’ بزدلى، بخل، ظلم اور بے وقوفى ‘‘ كا مجموعہ ہے۔ ٭ كسى چىز كى چاہت، لالچ كى حد سے بڑھى ہوئى شكل ہے، اگر ’’ لالچ‘‘ نہ ہو تو كوئى بھى شخص ذلىل نہ ہو۔ ٭ مجھے جناب ابوبكر بن ابو فىاض رحمہ اللہ علىہ نے بتاىا ہے كہ جناب عثمان بن محامس رحمہ اللہ علىہ نے اپنے گھر كے دروازے پر ىہ الفاظ تحرىر كر ركھے تھے: ’’ اے عثمان! كسى چىز كا لالچ نہ كرنا۔‘‘ محبت سے متعلق مختلف اقوال و آراء: ٭ كسى ناپسندىدہ شخص كے نزدىك رہنے كى آزمائش محبوب سے جدائى كى آزمائش كے برابر ہے، دونوں مىں كوئى فرق نہىں ہے۔ ٭ جب كوئى محبّ بے غم ہو كر اپنے محبوب كو بلاتا ہے تو اس كى التجا كى قبولىت ىقىنى ہوتى ہے اور اس كى درخواست منظور ہوتى ہے۔ ٭ آپ اپنے ہم نشىن پر مطمئن رہىں وہ آپ پر مطمئن رہے گا۔ خوش نصىب محبّ: ٭ محبت مىں خوشى نصىبى ىہ ہے كہ كوئى شخص اىسے انسان كى محبت كا اسىر ہو جسے وہ اپنے دام محبت مىں لانے پر قادر ہو اور اسے نبھانے مىں نہ تو اسے اللہ تعالىٰ كى طرف سے كوئى مواخذہ ہو اور نہ لوگوں كى طرف سے ملامت كا سامنا ہو۔ ٭ محبت مىں عمدگى كا درجہ ىہ ہے كہ محبّ اور محبوب اىك دوسرے كے ہم خىال ہوں۔ ٭ محبت مىں آزادى ىہ ہے كہ دونوں اكتاہٹ سے محفوظ ہوں، كىونكہ ىہ بھى اىك
Flag Counter