Maktaba Wahhabi

142 - 154
انسان كو لوگوں كى طرف سے پہنچنے والى تكلىف خونخوار درندوں اور زہرىلے سانپوں كى تكلىف سے زىادہ نقصان دہ ہوتى ہے كىونكہ ان چىزوں سے بچاؤ ممكن ہے اور انسان سے بچاؤ بالكل ناممكن ہے۔ اىك عجىب روىہ: زىادہ تر لوگوں پر منافقت غالب ہے لىكن عجىب بات ىہ ہے كہ ان كے ہاں قابل اعتماد بھى وہى شخص ہوتا ہے جو ان سے منافقانہ روىہ اختىار كرے۔ متضاد چىزوں مىں ىكسانىت: ٭ اگر كوئى شخص ىہ كہے كہ مختلف مزاج دائرہ نما شكل ركھتے ہىں، كىونكہ متضاذ باتوں كے كنارے باہم مل جاتے ہىں تو اس كى ىہ بات صداقت سے بعىد نہىں ہے۔ ہم دىكھتے ہىں كہ متضاد باتوں كے نتائج ىكساں ہوتے ہىں، مثلاً آدمى خوشى كے وقت بھى روپڑتا ہے اور غم كےموقع پر بھى، اس طرح فرط محبت اور فرط نفرت دونوں لغزشوں كے تجسس مىں جاكر مل جاتى ہىں اور ىہ چىز كبھى كبھى صبر اور انصاف نہ كرنے كى صورت مىں قطع تعلق كا باعث بنتى ہے۔ ٭ اگر انسان پر اس چىز كے ذرىعے حملہ كىا جائے جو اس كے مزاج پر غالب ہو، وہ جتنى بھى احتىاط كرلے، شكست خوردہ ہو جاتا ہے۔ تو ہم پرستى كا نقصان: تشكىك مزاجى كذب بىانى كا سبق دىتى ہے، اىسا شخص اكثر و بىشتر معذرت كرنے پر مجبور ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ اس كا عادى ہو جاتا ہے پھر اسے معمولى خىال كرنے لگتاہے۔ جھوٹے شخص كى پہچان: ٭ جو شخص فطرتاً سچا ہو اس كے خلاف سب سے بڑا گواہ اس كا چہرہ ہوتا ہے جب وہ
Flag Counter