Maktaba Wahhabi

42 - 154
مندى جس كى ہم نے دعوت دى ہے اس سے بڑھ كر اور نىك بختى كىا ہوسكتى ہے؟ زندگى كى حقىقت: اگر آپ زندگى كى مدت كى حقىقت سے آگاہ ہونا چاہىں تو آپ كو اس وقت موجودہ ’’ لمحہ‘‘ ہى نظر آئے گا جو ماضى اور مستقبل كے درمىان ’’ حدِّ فاصل ‘‘ ہے۔ كىونكہ جو وقت گزر چكا ہے اور جو ابھى تك آىا نہىں وہ تو دونوں اىسے معدوم ہىں، جىسے ان كے سرے سے وجود ہى نہىں ہے، اس شخص سے زىادہ گمراہ كون ہوگا جو پلك جھپكنے سے بھى كم وقت كے عوض دائمى اور ابدى زندگى كو فروخت كردے۔ پرىشانى سے نجات: جب آدمى سو جاتا ہے تو وہ دنىا سے نكل جاتا ہے اور ہر قسم كى خوشى اورغم بھول جاتا ہے، اگر وہ جاگتےہوئے بھى اسى پر بنىاد ركھے تو وہ سعادت كاملہ سے بہرہ ور ہو جائے۔ اہل و عىال اور ہمساىوں سے تعلقات: ٭ جو شخص اپنے اہل و عىال اور ہمساىوں سے برا سلوك كرتا ہے وہ انتہائى گھٹىا ہے۔ ٭ جو شخص ان كى بدسلوكى كا انتقام لىتا ہے وہ ان ہى كى طرح ہوتا ہے۔ ٭ جو شخص ان كے برے سلوك كا انتقام نہىں لىتا وہ ان كا آقا و سردار اور ان مىں افضل و برتر ہے۔
Flag Counter