Maktaba Wahhabi

157 - 154
زبان كے ساتھ لوگوں مىں تذكرہ كىا جائے۔ جب تك آپ اس دنىا مىں رہىں اس كى خامىوں كو چھپائے ركھىں اور اپنے لواحقىن اور دوست و احباب كو بھى اس چىز كى تلقىن كرىں۔ غلط كام مىں محسن كى معاونت؟ غلط كام مىں محسن كا تعاون كرنے اور اسے دىن و دنىا كے لحاظ سے مضر بات كہنے كا شكر گزارى سے كوئى تعلق نہىں ہے۔ جو شخص كسى غلط كام مىں اپنے محسن كا معاون بنتا ہے وہ اسے دھوكہ دىتا ہے، اس كےاحسان كى ناشكر گزارى كرتا ہے، اس پر ظلم كرتا ہے اور اس كے احسان كا انكار كرتاہے۔ حقىقى محسن اوراس كے نماىاں احسانات: انسان پر اللہ تعالىٰ كے احسانات تمام محسنوں سے عظىم تر، قدىم اور خوشگوار ہىں، اس ذات نے ہمىں بىنائى سے بہرہ ور آنكھىں، شنوائى سے موصوف كان اور كئى خوبىوں سے شناسا حواس عطا فرمائے ہىں، اس نے ہمىں گوىائى اور فہم و دانست اىسى دو نعمتوں سے نوازا ہے جن كے ذرىعے ہمىں اپنا مخاطب ہونے كے قابل بناىا۔ آسمان و زمىن مىں موجود عناصر اور سىاروں كو ہمارے تابع بناىا، مقدس فرشتوں كے علاوہ كسى بھى مخلوق كو ہم سے افضل و برتر نہىں بناىا اور وہ بھى صرف آسمانوں كو آباد كىےہوئے ہىں۔ باقى محسنوں كے احسانات كى ان انعامات سے كىا نسبت ہے۔ جو شخص ىہ سمجھتا ہے كہ وہ اپنے محسن كا شكرىہ غلط كام مىں معاونت كے ذرىعے ىا ناجائز كام مىں روادارى كے ذرىعے ادا كرے وہ سب سے بڑے منعم كا ناشكر گزار اور عظىم ترىن محسن كا منكر ہے۔ اىسا كرتے ہوئے نہ تو اس نے مستحق شكر كا شكرىہ ادا كىا اور
Flag Counter