Maktaba Wahhabi

107 - 154
٭ باوقار رہنا، برجستہ بات كرنا، ذرائع معىشت اختىار كرنے مىں معتدل رہنا، لوگوں كے مختلف كاموں مىں ان كے شانہ بشانہ چلنا اىسے اخلاق ہىں جنھىں عقل مندى كہا جاتاہے اور ىہ كم عقلى كا متضاد ہے۔ ٭ وفادارى كا خمىر عدل و انصاف، جودوسخا، شجاعت و بسالت سے تىار ہوا ہے۔ وفادار اپنے محسن اور قابل اعتماد شخص كو نىكى كا بدلہ نىكى سے نہ دىنے كو ظلم سمجھتے ہوئے عدل و انصاف سے كام لىتا ہے اور جب وہ دىكھتا ہے كہ بے وفائى سے حاصل ہونے والے معمولى فائدے كى قربانى دىنا خوش نصىبى ہے، تو وہ جودوسخا سے بہرہ و ہو جاتاہے اور جب وہ انجامِ وفادارى سے متوقع خطرے كے لىے اپنے آپ كو مضبوط بناتاہے تو وہ دلىرى اور بہادرى كا مظاہرہ كرتا ہے۔ خوبىوں اور خامىوں كے عناصراَربعہ: ٭ تمام تر كمالات كى بنىاد چار چىزىں ہىں، ہر قسم كى خوبى ان سے مركب ہے اور وہ عدل و انصاف، فہم و فراست، شجاعت و بسالت اور جودوسخا ہىں۔ ٭ تمام گھٹىا كاموں كى بنىاد بھى چار چىزىں ہىں، سب خسىس حركتىں ان ہى سےتركىب پاتى ہىں اور ىہ مذكور بالا اوصاف كے متضادات ظلم، جہالت، بزدلى اور بخل ہىں۔ دىانت دارى اور زہد و قناعت: ٭ دىانت دارى اور پاك دامنى، انصاف اور سخاوت كى دو قسمىں ہىں: ٭ دل كى ’’ بے نىازى‘‘ اىك اىسى خوبى ہے جو بہادرى اور سخاوت سے مركب ہے اور صبر كى بھى ىہى كىفىت ہے جب كہ ’’ بردبارى‘‘ بہادرى كى اىك مستقل قسم ہے۔ ٭ ’’ قناعت‘‘ اىك اىسى خوبى ہے جو سخاوت اورعدل و انصاف سےتركىب پاتى ہے۔ امىد لالچ كى پىداوار ہے اور لالچ حسد سے جنم لىتا ہے، جب كہ حسد كسى چىز كى چاہت كى بنا پر ہوتا ہے، كسى چىز كى چاہت ظلم، بخل اور جہالت كى وجہ سے ہوتى ہے۔
Flag Counter