Maktaba Wahhabi

125 - 154
خود پسندى حُسن و جمال: ٭ اگر آپ حُسن و جمال كى وجہ سے خود پسندى كا شكار ہىں تو اس كے بعد آنے والى اس حالت پر غور كرىں جسے بىان كرنے سے ہمىں شرم محسوس ہو رہى ہے بلكہ آپ خود بھى بڑھاپے مىں پہنچنے كے بعد اس كے ختم ہونے پر شرمندگى محسوس كرىں گے۔ حسن و جمال كے سلسلہ مىں ہمارى ىہى بات ہى كافى ہے۔ ٭ اگر آپ اس وجہ سے خوش ہىں كہ آپ كے دوست آپ كى تعرىف كرتے ہىں تو دشمنوں كى طرف سے ہونے والى تنقىد پر بھى غور كرىں، اس طرح آپ كى خود پسندى كافور ہو جائے گى۔ ٭ اگر آپ كا كوئى بھى دشمن نہىں تو آپ بھلائى سے خالى ہىں كىونكہ اس سے كم ترىن كوئى بھى شخص نہىں جس كا كوئى دشمن نہ ہو۔ اس درجہ مىں وہى شخص آتا ہے جس پر اللہ كا كوئى بھى قابل حسد انعام نہ ہو۔ اللہ تعالىٰ ہمىں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمىن ٭ اگر آپ اپنى خامىوں كو معمولى سمجھتے ہىں تو اس بات پر غور كرىں كہ اگر ىہ لوگوں كے سامنے آجائىں ىا انہىں ان كا پتہ چل جائے تو آپ معمولى غور و خوض كے بعد خامى كى حقىقت سے آشنا ہو جائىں گے اور شرمندگى محسوس كرىں گے۔ تمام خوبىاں محض عطائے الٰہى ہىں: اگر آپ انسانى مزاج كى ہىئت تركىبى سے آگاہ ہوں اور آپ كو ىہ معلوم ہو كہ روح مىں ركھے گئے عناصر كے باہمى امتزاج سے اخلاق و عادات كىسے بنتى ہىں تو آپ كو اس بات كا ىقىن ہو جائے گا كہ خوبىوں مىں انسان كا كوئى دخل نہىں ہے، ىہ محض بارى تعالىٰ كى عطا كردہ ہىں۔ اگر آپ كو اپنے حال پر چھوڑ دىا جائے تو آپ بے بس اور تباہ و برباد ہو جائىں گے۔
Flag Counter