Maktaba Wahhabi

143 - 154
جھوٹ بولنا چاہتا ہے، اس كے چہرے پر شكوك و شبہات كے آثار نماىاں ہو جاتے ہىں۔ ٭ جھوٹے شخص كے خلاف سب سے بڑى گواہى اس كى زبان ہوتى ہے كىونكہ وہ بات كرتے ہوئے لڑكھڑاتى ہے اور اس كى گفتگو مىں تضاد ہوتاہے۔ كن لوگوں مىں برائىاں زىادہ پائى جاتى ہىں؟ جو لوگ عملى طور سے برائىوں كو معمولى سمجھتے ہىں وہى انہىں ہولناك بىان كرنے مىں پىش پىش ہوتے ہىں۔ ىہ چىز ان مردوں اور عورتوں كى بدگوئى سے عىاں ہوتى ہے جو كمىنہ خصلىت ہوں اور گھٹىاں پىشوں كامالك ہوں، مثلاً تھىڑوں مىں كام كرنے والے عىش كوش، كوڑا كركٹ اٹھانے والے چمار، مذبح خانوں مىں كام كرنے والے ملازم، زنا كار اور موىشىوں كے چرواہے وغىرہ، ىہ لوگ اىك دوسرے پر غلىظ قسم كى الزام تراشى اور تہمت بازى مىں پىش پىش ہوتے ہىں، حالانكہ ىہى ان كاموں كے عادى اور رسىا ہوتے ہىں۔ دشمن سے ملاقات: ملاقات كىنے كو ختم كر دىتى ہے، ىوں لگتا ہے كہ اىك دوسرے پر نظر پڑنے سے دلوں كى اصلاح ہوتى ہے، اس لىے دوست كا دشمن سے ملنا ناگوار نہىں ہونا چاہىے كىونكہ ىہ چىز اسے نرمى پر آمادہ كرے گى۔ پرىشانىوں كى درجہ بندى: ٭ تمام چىزوں مىں سے خوف و ہراس، غم، بىمارى اور غربت و افلاس زىادہ ناگوار ہىں، ان مىں سے سب سے زىادہ دردناك احساس محرومى اور ناپسندىدہ چىز كا اندىشہ ہے اس كے بعد مرض اور بىمارى كا درجہ ہے۔ اس كے بعد خوف اور پھر غربت و افلاس كى بارى آتى ہے۔
Flag Counter