Maktaba Wahhabi

155 - 154
كسى كو كچھ علم ہے، ان مىں سے جو لوگ باكمال تھے كىا انہىں اس سے كوئى نقصان پہنچاىا ان كے كمالات مىں كسى قسم كى كمى واقع ہوئى ىا ان كى خوبىاں متاثر ہوئىں ىا بارى تعالىٰ كے ہاں ان كے رتبہ مىں كوئى فرق پڑا؟ جو شخص اس بات سے ناواقف ہے اسے گزشتہ اقوام كى تارىخ پر غور كرنا چاہىے! گزشتہ اقوام كى تارىخ گزشتہ صدىوں كے بادشاہوں مىں صرف اور صرف بنى اسرائىل كے بادشاہوں كى تارىخ لوگوں كے سامنے كچھ تفصىل كے ساتھ موجود ہے، ىا پھر ہمارے ىونانى اور اىرانى بادشاہوں كى تارىخ كا كچھ حصہ ملتاہے۔ سب كو ملاىا جائے تو ان كى كل مدت دو ہزار سال سے زىادہ نہىں بنتى، جن لوگوں نے ان سے پہلے دنىا كو آباد كىے ركھا ان كى تارىخ كہاں ہے ؟ كىا وہ مٹ نہىں گئى، ختم نہىں ہوگئى اور بالكل طاقِ نسىان مىں نہىں چلى گئى؟ بارى تعالىٰ نے بھى ىہى ارشاد فرماىا ہے: ﴿ وَرُسُلًا لَمْ نَقْصُصْهُمْ عَلَيْك﴾ (النساء: 164) ’’ اور بہت سے رسولوں كے واقعات ہم نے آپ كے سامنے بىان ہى نہىں كىے۔‘‘ اور ىہ بھى ارشاد فرماىا ہے: ﴿ وَقُرُونًا بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيرًا ﴾ (الفرقان: 38) ’’ اس دوران بہت سے ادوار گزرے ہىں۔‘‘ مزىد ىہ بھى فرماىا: ﴿ وَالَّذِينَ مِنْ بَعْدِهِمْ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللَّه﴾ ( ابراہىم: 9)
Flag Counter