Maktaba Wahhabi

59 - 154
٭ بدترىن ظلم ىہ ہے كہ كثرت سے بُرے كام كرنے والا شخص اگر شاذ و نادر كوئى اچھا كام سر انجام دے تو اسے تسلىم نہ كىا جائے۔ ٭ جو شخص اىك دشمن سے آرام حاصل كرلىتا ہے اس كے كئى دشمن پىدا ہو جاتے ہىں۔ دنىا كى مثال: ٭ دنىا كے ساتھ سب سے زىادہ ملتى جلتى چىز فن شعبدہ بازى ہے۔ دنىا اىسے مجسموں كا نام ہے جو تىزى سے گھومنے والى لكڑى كى چكى پر ركھے گئے ہوں، جب ان مىں سے كچھ مجسمے نظروں سے اُوجھل ہوں تو دوسرے سامنے آجائىں۔ موت كى حقىقت: ٭ موت كے بارہ مىں مجھے بہت تعجب ہے، كىونكہ كچھ لوگوں كے ساتھ مىں نے سچى دوستى اس طرح نبھائى جىسے روح جسم كے ساتھ رہتى ہے۔ ان كى وفات كے بعد كچھ مجھے خواب مىں نظر آئے اور كچھ نظر نہىں آئے، حالانكہ زندگى مىں كچھ كے ساتھ مىں نے معاہدہ كر ركھاتھا كہ وفات كے بعد ’’ خواب ‘‘ مىں اىك دوسرے سے ملىں گے۔ لىكن رحلت كر جانے كے باوجود مىں نے انہىں خواب مىں نہىں دىكھا۔ نامعلوم وہ بھول گئے ہىں ىا كسى مصروفىت مىں ہىں۔ زندگى سے پہلے كا دور: ٭ جسم مىں روح كے آنے سے پہلے كے حالات كو بھول جانا اىسے ہى ہے جىسے اىك شخص دلدل مىں پھنس جانے كے بعد پہلےحالات سے بے خبر اور نا آشنا ہو جاتاہے۔ ٭ مىں نے اس كى وجہ معلوم كرنے پر بھى بہت زىادہ غور كىا تو مىرے ذہن مىں كچھ اضافى معلومات آئىں اور وہ ىہ كہ جب سونے والے كى روح جسم سے علىحدہ ہو جاتى ہے تو اس كى قوتِ احساس مضبوط ہو جاتى ہے۔ وہ ان مخفى چىزوں كا بھى مشاہدہ كرنے لگ جاتاہے۔ جنھىں وہ نىند سے كچھ دىر پہلے بھول چكا تھا۔ ان
Flag Counter