Maktaba Wahhabi

31 - 154
سے ىوم حساب تك آنے والے تمام لوگوں كا نصب العىن ’’ ازالۂ غم ‘‘ ہے، اس كے علاوہ كوئى بھى چىز ان كى جدوجہد كا مقصد نہىں ہے۔ اس كے علاوہ جتنے بھى كام ہىں ان كے ساتھ لوگوں كى وابستگى الگ الگ ہے۔ لوگوں كى مختلف اقسام: ٭ كچھ لوگ لا دىن ہونے كى بنا پر كئى كاموں كو مستحسن نہىں سمجھتے ، اس لىے وہ آخرت كے لىے عمل نہىں كرتے۔ ٭ كچھ لوگ شرپسند ہىں وہ بھلائى، امن اور حق كے خواہاں نہىں ہىں۔ ٭ كچھ لوگ شہرت كى نسبت گھر نامى كو ترجىح دىتے ہىں۔ ٭ كچھ لوگ اىسے بھى ہىں جو سرے سے دولت چاہتے ہى نہىں بلكہ وہ اس كےعدم و جود پر ترجىح دىتے ہىں۔ انبىاء علىہم السلام كچھ زاہد و عابد اور فلسفہ دانوں كى ىہى صورت حال ہے۔ ٭ كچھ لوگ فطرى طور پر لذتوں كو ناپسند سمجھتے اور انہىں حاصل كرنے والوں كو كم شمار كرتے ہىں۔ جىساكہ ہم نے مال و دولت كے عدم حصول كو اس كے حصول پر ترجىح دىنے والوں كا گروہ ذكر كىا ہے۔ ٭ كچھ لوگ جہالت كو علم و عرفاں پر ترجىح دىتے ہىں، جىساكہ اكثر عوام الناس دكھائى دىتے ہىں۔ سب لوگوں كے ىہى مقاصد ہىں، ان كے علاوہ كسى شخص كا كوئى اور مقصد نہىں ہے۔ ىہ كائنات رنگ و بو جب سے وجود پذىر ہوئى ہے، اس كے آغاز سے لے كر اختتام تك كوئى بھى اىسا شخص نہىں آىا جو پرىشانى كو بہ نظر استحسان دىكھتا ہو اور اسے ہٹانے كا خواہاں نہ ہو۔
Flag Counter