Maktaba Wahhabi

78 - 154
موقع ہاتھ سے چھوٹ جائے تو اس كى ’’ تلافى‘‘ اپنے دل مىں پوشىدہ ركھىں۔ اس طرح آپ كى زندگى راحت و سكون كے ساتھ گزرے گى۔ نصىحت ، سفارش اور تحفہ: ٭ نہ تو عمل پىرا ہونے كى شرط پر نصىحت كرىں اور نہ ہى قبول ہونے كى شرط پر سفارش كرىں اور نہ ہى تبادلے كى شرط پر كوئى تحفہ دىں بلكہ ىہ سب كچھ اپنى جود و سخا كى بنا پر كرىں۔ ىہ كام نصىحت ، سفارش اور نىكى كے فرىضہ كو بجا لاتےہوئے سر انجام دىں۔ دوستى كى تعرىف: ٭ حقىقى دوستى ىہ ہے كہ آدمى كو وہ چىز بُرى محسوس ہو جسے دوسرا شخص بُرا سمجھے اور جو چىز دوسرے كو پسند ہو وہ اس كے لىے بھى باعث مسرت ہو۔ جو شخص اس سے كم درجہ اختىار كرتا ہے وہ دوست نہىں ہے اور جو بھى اس خوبى كا حامل ہے وہ دوست ہے۔ دوستوں كى قسمىں: ٭ كبھى كبھى آدمى اىسے شخص كا بھى دوست بن جاتا ہے جو اس كا دوست نہ ہو۔ ٭ جہاں تك دو طرفہ دوستى كا تعلق ہے تو ىہ دو شخصوں كا عمل ہے۔ ٭ كبھى كبھى انسان ناپسندىدہ شخص كو بھى دوست بنا لىتا ہے۔ ٭ حقىقى دوستى زىادہ تر باپ، بىٹے، بھائى، بہن اور مىاں بىوى كے درمىان ہوتى ہے ىا پھر اس شخص كے ساتھ ہوتى ہے جس كى محبت ’’عشق‘‘ كى صورت اختىار كر گئى ہو۔ ٭ ہر دوست خىرخواہ نہىں ہوتا جب كہ ہر خىر خواہ اس كام كى حد تك دوست ہوتا ہے جس مىں اس نے خىرخواہى كى ہو۔ خىر خواہى كى تعرىف: ٭ خىر خواہى ىہ ہے كہ آدمى كو وہ چىز برى محسوس ہو جو دوسرے كے لىے نقصان دہ ہو،
Flag Counter