Maktaba Wahhabi

88 - 154
3۔ لوگوں كا اىك طبقہ ممدوح كے سامنے بھى تعرىف كرتا ہے اور اس كى عدم موجودگى مىں بھى، ىہ لالچى اور چاپلوس لوگوں كا طرىقہ ہے۔ 4۔ كچھ لوگ اىسے ہىں جو منہ پر تو تنقىد كرتے ہىں لىكن عدم موجودگى مىں تعرىف كرتے ہىں ىہ احمقوں اور بے وقوفوں كا روىہ ہے۔ 5۔ مذكورہ بالا لوگوں كے مقابلے مىں اچھے لوگوں كے دو اُسلوب ہىں: (ا)... وہ كسى كے سامنے تو تعرىف نہىں كرتے لىكن عدم موجودگى مىں اس كى ثنا خواں ہوتے ہىں۔ (ب)... ىا پھر وہ دونوں صورتوں مىں تنقىد سے باز رہتے ہىں۔ 6۔ كچھ لوگ اىسے بھى ہىں جو زبان دراز تو ضرور ہىں لىكن منافقت اور بے قوفى سے بالاتر ہىں۔ 7۔ اہل عافىت وہ ہىں جو كسى كے سامنے بھى اور عدم موجودگى مىں بھى اس كى تعرىف و تنقىد دونوں سے كنارہ كش رہتے ہىں۔ مىں نے مذكورہ بالا تمام قسم كے لوگ دىكھے بھى ہىں، اور ان سے مىرا سابقہ بھى رہا ہے۔ نصىحت كرنے كا صحىح طرىقہ: ٭ اگر آپ كسى كو تنہائى مىں نرم لہجے كے ساتھ نصىحت كرىں تو اس كے سامنے بىان كى جانے والى خامى اپنے علاوہ كسى اور كى طرف منسوب نہ كرىں وگرنہ آپ چغل خور ہىں۔ ٭ اگر آپ نصىحت كرتے ہوئے سخت روىہ اختىار كرتے ہىں تو ىہ برانگىختہ كرنے اور نفرت دلانے والى بات ہے جب كہ ارشاد بارى تعالىٰ ہے:
Flag Counter