Maktaba Wahhabi

49 - 154
٭ اربابِ علم نے مجھے عمر بھر مىں دو مرتبہ خوشى و مسرت فراہم كى ہے، اىك مرتبہ دور جہالت مىں مجھے تعلىم دے كر اور دوسرى مرتبہ دور علمى مىں مىرے ساتھ علمى تبادلہ خىال كر كے۔ علم اور دولت كے مستحق: ٭ علم اور زہد كى خاصىت ىہ ہے كہ ىہ دو چىزىں اللہ تعالىٰ اہل اور مستحق ہى كو عطا كرتا ہے۔ ٭ مال و دولت اور شہرت كى خامى ىہ ہے كہ دونوں اكثر و بىشتر نااہل اورغىر مستحق ہى كے پاس جاتے ہىں۔ صحبت و رفاقت: ٭ جو شخص خوبىوں اور كمالات كى جستجو مىں ہوتا ہے وہ اہل كمالات كے ساتھ رہتا ہے اور ان كے حصول كے لىے اىسے معزز دوست اور اىسے حقىقى رفقا اختىار كرتا ہے جو غم خوار، پارسا، سچے، حُسن معاشرت سے بہرہ ور ،صابر، وفادار، امىن، بردبار پاك باطن اور دوستى مىں مخلص ہوں۔ ٭ شان و شوكت، مال و دولت اور لذتوں كا متلاشى باؤلے كتوں اور چالاك لومڑىوں جىسے لوگوں كے ساتھ رہتا ہے اور غلط عقىدہ ركھنے والے بدباطن ہى كى رفاقت اختىار كرتا ہے۔ علم اور جہالت كا كردار: ٭ كمالات حاصل كرنے مىں علم كا اىك اہم كردار ہے۔ اس كے ذرىعے ان كى اچھائى معلوم ہوتى ہے تو آدمى انہىں اختىار كرلىتا ہے خواہ بہت كم ہى سہى، خامىوں كى قباحت معلوم ہوتى ہے تو وہ ان سے اجتناب كرلىتا ہے، اگرچہ شاذ و نادر ہى سہى۔ اسى طرح جب وہ اہل كمالات كى تعرىف و توصىف سنتا ہے تو ان كاموں مىں اس كى
Flag Counter