Maktaba Wahhabi

119 - 154
٭ اپنا تقابل اپنے سے بہتر لوگوں سے كرىں، اس طرح آپ كى خود پسندى ختم ہو جائے گى اور آپ اس عىب ناك بىمارى سے شفاىاب ہو جائىں گے جو آپ كى نظر مىں لوگوں كو حقىر سمجھنے پر آمادہ كرتى ہے، لوگوں مىں ىقىنا اىسے افراد بھى موجود ہىں جو آپ سے بالاتر ہىں۔ اگر آپ انہىں ناحق حقىر سمجھىں گے تو وہ آپ كو حقىر سمجھنے مىں حق بجانب ہوں گے۔ اللہ تعالىٰ نے فرماىا ہے: ﴿ وَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا﴾ (الشورىٰ: 40) ’’ برائى كى سزا اسى جىسى برائى ہے۔ ‘‘ نتىجہ ىہ ہوگا كہ نہ صرف آپ لوگوں كے سامنے اپنى تحقىر كا باعث خود بن رہے ہوں گے بلكہ اللہ تعالىٰ كى ناراضى اور اپنے اندر پائى جانے والى خوبى كو ختم كرنے كا بھى موجب ہوں گے۔ عقلى خود پسندى: ٭ اگر آپ عقل مندى مىں خود پسندى كا شكار ہوں تو اس كا علاج ىہ ہے كہ اپنے دل مىں پىدا ہونے والے ہر برے خىال اور غلط خواہش پر غور كرىں، اس طرح آپ اس خامى سے آگاہ ہو جائىں گے۔ ٭ اگر آپ اپنے افكار و خىالات مىں خود پسندى كا شكار ہىں تو اپنى لغزشوں پر غور كرىں، انہىں ىادداشت مىں لائىں،طاق نسىان مىں نہ جانے دىں۔ ہر وہ رائے جسے آپ نے درست سمجھا لىكن وہ اس كے برعكس ثابت ہوئى اور ہر وہ موقع جس مىں دوسرے لوگوں كى رائے درست رہى اور آپ كى رائے غلط ہوئى اسے ذہن نشىن كرىں۔ ىہ طرىقہ كار اختىار كرنے سے كم از كم ىہ نتىجہ برآمد ہوگا كہ آپ كى غلط اور درست آراء باہم مساوى ہوں گى۔ جب كہ اكثر و بىشتر ىہ ہوگا كہ آپ كى غلطىاں درستىوں سے زىادہ ہوں گى۔ انبىاء علىہم السلام كے علاوہ باقى سب لوگوں كى ىہى
Flag Counter