Maktaba Wahhabi

139 - 154
عزت مىں خىانت نہ كرتا ہو، اگرچہ معمولى ہى كرے اور ہو بھى ارباب كمال مىں سے۔ جب كہ مال و دولت مىں خىانت كرنا، كم ہو ىا زىادہ، صرف اىسے لوگوں كا كام ہے جو گھٹىا مزاج اور عمدہ عادات و خصال سے دور ہوں۔ قىاس كى حقىقت: لوگوں كے بارہ مىں قىاس آرائى اكثر و بىشتر غلط اور خلاف حقىقت ثابت ہوتى ہے، جس كام كى ىہ صورت حال ہو اسے دىن مىں اختىار كرنا ناجائز ہے۔ تقلىد كا نقصان: مُقلد اپنى عقل مىں خسارہ پانے پر خوش ہوتاہے۔ حالانكہ ہوسكتا ہے كہ وہ اس كے باوجود دولت مىں خسارے كو گراں سمجھتا ہو۔ اس لحاظ سے وہ بىك وقت دونوں چىزوں مىں غلطى كرتا ہے۔ دولت كى اہمىت: مال و دولت مىں خسارے كووہى شخص ناپسندىدہ اور خطرناك نہىں سمجھتاجو كمىنہ خصلت، كم ہمت اور اپنے آپ مىں حقىر ہو۔ اچھائى اور برائى كا معىار: جو شخص اچھے كاموں كو پہچاننے سے قاصر ہو اسے اللہ تعالىٰ اور رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم كے فرمودات پر اعتماد كرنا چاہىے كىونكہ ىہ تمام تر اچھے كاموں پر محىط ہىں۔ راز دارى اور حزم واحتىاط كس حد تك! ٭ بہت سى قابل اندىشہ باتىں اىسى ہوتى ہىں كہ ان سے بچاؤ كى راہ اختىار كرنا ان مىں ملوث ہونے كا باعث بنتا ہے۔ ٭ بہت سے راز اىسے ہوتے ہىں كہ انہىں چھپانے مىں مبالغہ آمىزى كرنا انہىں فاش كرنے كا باعث بنتا ہے۔
Flag Counter