Maktaba Wahhabi

108 - 154
امىد اور لالچ: ٭ حرص و طمع سے بے پناہ خامىاں جنم لىتى ہىں جن مىں ذلت، چورى، ڈكىتى، زنا، قتل و غارت، عشق بازى اور غربت كا اندىشہ شامل ہىں۔ ٭ لوگوں سے مانگنے كى عادت امىد اور لالچ كے مدرمىان سے پىدا ہوتى ہے، امىد اور لالچ مىں فرق ىہ ہے كہ لالچ دل مىں پوشىدہ ہوتا ہے اور امىد اس كے اظہار كو كہتے ہىں۔ روادارى: ٭ ’’ رودارى‘‘ بردبارى اور صبر سے مركب ہے۔ ٭ سچائى، عدل و انصاف اور شجاعت كا آمىزہ ہے۔ ٭ جو شخص كوئى غلط بات آپ كے پاس لے كر آتا ہے وہ حق و صداقت لے كر جاتا ہے، اس كى وجہ ىہ ہے كہ جو شخص كسى آدمى سے متعلق كوئى غلط بات پہنچاتا ہے وہ طبىعت مىں انگىخت پىدا كرتا ہے، پھر جب اسے بات كا جواب دىا جاتا ہے تو وہ حق و صداقت لے كر واپس جاتا ہے۔ لہٰذا اس سے محفوظ رہىں اور صرف اسى بات كا جواب دىں جس كى نسبت قائل كى طرف صحىح ثابت ہو۔ كذب بىانى: ٭ جھوٹ سے برى كوئى بھى عادت نہىں ہے، اس كا اندازہ اس سے لگالىں كہ كفر بھى اس كى اىك صنف ہے، ہر قسم كا كفر جھوٹ ہے اور جھوٹ اىك نوع ہے، كفر اس كى اىك ذىلى شاخ ہے۔ ٭ جھوٹ تىن چىزوں ، ظلم، بخل اور جہالت كى پىداوار ہے، كىونكہ بزدلى حقارت نفس كو جنم دىتى ہے اور جھوٹا شخص خود اپنے ہاں حقىر اور عزت سے دور ہوتاہے۔ بات چىت كے لحاظ سے لوگوں كى مختلف اقسام : نطق و گوىائى انسان اور دىگر جانداروں، گدھوں، كتوں ور حشرات الارض كے
Flag Counter