Maktaba Wahhabi

153 - 154
راز جوئى، مدح پسندى اور نامورى كى خواہش راز جوئى اورنامورى كى خواہش سے اىسا شخص محفوظ رہ سكتاہے جو انتہائى پست ہمت ہو ىا جس نے اپنے دل كو رام كر كے اس كى خواہشات كا استحصال كر دىا ہو ىا پھر خود كو اس بات كا عادى بنالىا ہو كہ اس سے پوشىدہ رہ جانے والى كوئى بھى چىز، وہ مقامى ہو ىا غىر مقامى، اسے معلوم كرنے كے بارہ مىں اس نے كبھى سوچا تك نہ ہو۔ ٭ جو شخص تمام چىزىں جاننے كا فكر مند رہتاہے وہ پر لے درجہ كا دىوانہ اور انتہائى بے عقل ہے۔ ٭ جو شخص مخفى چىز كے بارے مىں فكر مند رہتاہے اس سے سوال ىہ كىا جائے كہ آىا اس سے چھپائى جانے والى چىز جسے اس سے چھىالىا گىا ہے بعىنہٖ وہ ان تمام چىزوں كى طرح نہىں ہے جو اس كى علمى دسترس سے باہر ہىں؟ ہم اسے ىہ خواہش ختم كرنے كے لىے كہىں گے كہ وہ اپنى زبانِ عقل كے ذرىعے اپنے دل سے پوچھے كہ اگر وہ اس كے چھپائے جانے سے بے خبر ہوتا تو كىا اسے جاننے كا شوق ہوتا ىا نہىں؟ اس كا جواب ىقىناً نفى مىں ہوگا، لہٰذا اسے اپنے دل سے كہنا چاہىے كہ اب تم اىسے ہى ہو جاؤ جىسے تم نے اُس صورت مىں ہونا تھا، جب تم اس كے چھپائے جانے سے بے خبر ہوتے، اس كا فائدہ ىہ ہوگا كہ اسے راحت اور آرام مىسر
Flag Counter