Maktaba Wahhabi

81 - 154
خوش نہىں ہوتا۔ ٭ اگر آپ انہىں اپنى پرىشانى، ان كى وفات،جدائى اور بوقت ضرورت رفاقت چھوڑ دىنے كے بارہ مىں متفكر ہوں تو ان كى بدولت حاصل ہونے والى خوشى، اس درد ناك غم كا مقابلہ مىں كچھ حىثىت نہىں ركھتى۔ خوبى نما خامى: لوگوں كى ’’ تعرىف‘‘ اىك اىسى خامى ہے جو تمام خامىوں سے بڑھ كر ’’ خوبى‘‘ سے ملتى جلتى ہے، اس كى دلىل ىہ ہے كہ منہ پر تعرىف كىے جانے كى بنا پر خوش ہونا ’’ كم عقلى ہے، مدح سرائى كے بارے مىں رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم كا فرمان كسى سے مخفى نہىں ہے، [1] لىكن كبھى كبھى اس كے ذرىعے برائى سے ركنے اور نىكى مىں سبقت لے جانے كا فائدہ بھى اٹھاىا جاسكتا ہے، علاوہ ازىں اس سے سننے والے شخص مىں نىك عمل كرنے كى رغبت بھى پىدا ہو جاتى ہے۔ مىں نے كسى سىاست دان كا سچا واقعہ سناہے كہ اس كى ملاقات اىك اىسے شخص سے ہوئى جو لوگوں پر ظلم كرنے مىں پىش پىش اور بُرے كاموں مىں نامى گرامى تھا، اس سىاست دان نے تعرىف كرتے ہوئے كہا: ’’ تمھارى اتقاء وصالحىت كا بڑا شہرہ ہے، لوگوں كے ساتھ حسن سلوك اور نىكى مىں تمھارا بڑا نام ہے۔ ‘‘ىہى چىز اس فاسق و فاجر كے لىے بہت سے برے كاموں سے باز آنے كا باعث بن گئى۔ نصىحت اور چُغل خورى: نصىحت اور خىر خواہى كے كچھ اىسے انداز بھى ہىں جنھىں چغل خورى سے امتىاز دىنا
Flag Counter