Maktaba Wahhabi

60 - 154
چىزوں كے ساتھ اس كاتعلق كچھ دىر پہلے كا ہوتا ہےاور اس كے سامنے دىگر حالات رونما ہو جاتے ہىں۔ ان تمام صورتوں مىں روح ىاد ركھنے والى بھى ہوتى ہے، محسوس كرنے والى بھى، لذت آشنا بھى اور درد و كرب سے دو چار بھى، نىند كى لذت اپنى جگہ محسوس ہوتى رہتى ہے۔ سونے والا نىند كے عالم مىں لذت بھى محسوس كرتا ہے، خواب بھى دىكھتا ہے، ڈرتا بھى ہے اور غم زدہ بھى ہوتا ہے۔ روح اور جسم مىں فرق: ٭ اىك شخص كا ’’ دل ‘‘ دوسرے كے ’’ دل ‘‘ سے مانوس ہوتا ہے، جسم كو گراں سمجھتاہے اور وہ بڑھاپے كا شكار ہو جاتا ہے، اس كى دلىل ىہ ہے كہ جب كسى كے محبوب كى روح قفسِ عنصرى سے پرواز كرتى ہے، اگرچہ لاش اس كے سامنے پڑى ہو، وہ اسےجلدى دفن كرنا چاہتاہے، اسے صرف روح كے جانے كى پرىشانى ہوتى ہے۔ ابلىس كےدو كامىاب حربے: ابلىس اپنےچىلوں كو جو تعلىمات دىتا ہے ان مىں دو حربے كامىاب بھى ہىں اور حماقت و قباحت سے لبرىز بھى: ٭ ان مىں سے اىك ىہ ہے كہ برائى كرنے والا شخص ىہ عذر پىش كرتا ہے كہ اس سے پہلے اور لوگوں نے بھى ىہ برائى كى ہے۔ ٭ دوسرا حربہ ىہ ہے كہ آدمى آج برائى كرنے كو اس لىے معمولى سمجھےكہ كل بھى اس نے برا كام كىاتھا۔ وہ اىك كام كے سلسلہ مىں برا روىہ اس لىے اختىار كرے كہ وہ دوسرے كئى كاموں مىں برا روىہ اختىار كرچكا ہے۔ ىہ دو باتىں برائى كو معمولى سمجھنے كا بہانہ بن چكى ہىں۔ بدگمانى: ٭ بدگمانى اىسے موقع پر كرىں جہاں آپ حزم و احتىاط اور چوكس رہنے كو پورا پورا حق
Flag Counter