Maktaba Wahhabi

86 - 154
٭ اگر غىر موجود خامى كى بنا پر تنقىد ہو رہى ہو تو آپ پرىشان نہ ہوں بلكہ خوش ہوں كىونكہ ىہ تو خوبى ہے جس سے لوگوں كو آگاہ كىاجا رہا ہے۔ ٭ اگر آپ مىں كوئى قابل تعرىف خوبى ہے تو آپ كو اس كى بنا پر خوش رہنا چاہىے، خواہ اس كى وجہ سے آپ كى تعرىف ہو ىا نہ ہو۔ ٭ اگر آپ مىں كوئى برى عادت پائى جاتى ہے تو آپ كو اس كى وجہ سے پرپشان ہونا چاہىے، خواہ تنقىد ہو ىا نہ ہو۔ دوست كى بىوى كے متعلق سنى گئى بات: اگر كوئى شخص آپ كے دوست كى بىوى كے بارے مىں كوئى برى بات كہہ رہا ہو تو اسے اپنے دوست تك ہرگز نہ پہنچائىں، خاص طور سے اگر بات بىان كرنے والا خامىاں بىان كرنے كا خوگر، لوگوں كى عزت پر حملہ كرنے والا اور زبان دراز ہو ىا وہ اپنى خامى كے دفاع كے لىے ىا اس لىے اىسے كر رہا ہو كہ اىسے لوگ اور بھى پىدا ہوں، كىونكہ ىہ طرىقہ لوگوں مىں بكثرت پاىا جاتا ہے۔ آدمى كو وہى بات آگے بىان كرنى چاہىے جو حقىقت پر مبنى ہو، جب كہ مذكورہ بات كے بارے مىں كوئى پتہ نہىں كہ وہ سچ ہے ىا جھوٹ، لىكن مذہبى حوالے سے ىہ بہت خطرناك ہے۔ اگر آپ كئى لوگوں سے ىہ بات سنىں اور ىہ سمجھىں كہ بات عام ہوگئى ہے اور اس كى بنىاد اىك ہى شخص نہىں ہے ىا حقىقت حال سے خود آگاہ ہو جائىں لىكن اسے بالوضاحت اپنے دوست كے سامنے بىان نہ كرسكتے ہوں تو اسے علىحدگى مىں نرمى كے ساتھ آگاہ كر دىں، اور كہىں كہ ’’ دنىا مىں عورتوں كى كوئى كمى نہىں‘‘ ىا اس طرح كہىں كہ ’’ اپنے گھر كا خىال ركھا كرىں اور اپنے اہل خانہ كو تہذىب و شائستگى سے روشناس كرائىں‘‘ ىا كہىں كہ
Flag Counter